مہوش حیات کو "بولڈ " سٹاءل پر تنقید کا سامنا

اداکارہ مہوش حیات اپنے بولڈ بیانات اور کرداروں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر و ویڈیو شیئر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

مہوش حیات کو متعدد بار بولڈ تصاویر شیئر کیے جانے پر تنقید کا سامنا بناتے ہوئے انہیں پاکستانی سماج کی روایات کو یاد رکھنے کی تلقین بھی کی جاتی رہی ہے۔

اور حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو پر بھی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سماجی اقدار کا خیال رکھنے کی ہدایات کیں۔

 

مہوش حیات نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر مختصر سیلفی ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو اپنے بالوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تحریر جاری ہے‎

 

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے جب کہ انہوں نے چہرے پر گلاسز اور لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور وہ سیلفی بناتی دکھائی دیتی ہیں۔

 

اداکارہ کی مذکورہ مختصر ویڈیو پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے انداز کو بولڈ اور سماجی روایات کے خلاف بھی قرار دیا۔

 

بعض افراد نے تو ان کی ذات پر تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے یہ تک کہا کہ اداکارہ نے پلاسٹک سرجریز کرواکر اپنا چہرہ اور خوبصورتی بگاڑ دی، بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ اس بار اداکارہ کو نشان حیدر ملے گا۔

 

کچھ صارفین نے انہیں ایک بار پھر ایوارڈز کے طعنے دیے جب کہ کچھ نے انہیں ’آنٹی‘ قرار دیا، ساتھ ہی کئی افراد نے انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر پر لوگ تنقید کرکے اپنی فرسٹریشن نکالیں گے۔

 

کچھ افراد نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ مہوش حیات کو وہ مرد حضرات ہی تنقید کا نشانہ بنائیں گے جنہوں نے زندگی میں شادی کرنے کے علاوہ اور کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا، کچھ نے لکھا کہ لوگ اداکارہ کی اس ویڈیو پر تنقید کرکے اپنا تحفظ کریں گے۔

 

اداکارہ کی ویڈیو پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ اپنے جسم کو مکمل ڈھانپے اور ملک کی نئی نسل کو بے راہ روی کا شکار نہ بنائیں، ان کی ویڈیو پر بھارتی مداح نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ وہ واحد پاکستانی چیز ہیں، جنہیں وہ چاہتے ہیں۔