کورونا تیسری لہر: فنکار برادری کی پاکستانی عوام سے احتیاط کی اپیل

کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لیپٹ میں لیا ہوا ہے ایسے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کی جانب سے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنےکی ترغیب دی ہے۔
ویڈیوپیغام میں شوبز کے مشہور فنکار بلال عباس، ماہرہ خان، وہاج علی اور اقراء عزیز مداحوں کو کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام کے آغاز میں سپر اسٹار ماہرہ خان کہتی ہیں کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔

جبکہ اداکار وہاج علی اور بلال عباس خان مداحوں سے یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ آئیے ایک دوسرے سے مل کر وعدہ کریں کہ فیس ماسک زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں گے۔

اداکارہ اقراء کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں گے۔

ویڈیو کے آخری پیغام میں بھی اداکاروں کی جانب سے اپنے تمام مداحوں کو ’اب احتیاط اور بھی زیادہ‘ پر زور دیا گیا ہے