2مسلم بھائیوں کو انگلینڈ میں عالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی

 لندن: انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو پانچ ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں 2ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسیٰ فاؤنڈیشن کو یہ اجازت ملی ہے۔

 عیسیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے سمیت حفاظتی انتظامات کیلئے 30ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن کی جدید شکل ہوجائے گی جس سے سب کوایسا ضرورلگے گا کہ یہ شہرمختلف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔