پاکستان کی متنازع شخصیت اور اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان تھے۔
حال ہی میں اداکارہ متھیرا ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران انٹرویو متھیرا نے اپنے والد سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان تھے لیکن جب وہاں روبن موگابے اقتدار میں آئے تو میرے والد اور والدہ کی طلاق ہو گئی۔
متھیرا کے مطابق ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اور روبن موگابے کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ لندن چلے گئے۔
متھیرا نے بتایا کہ والد نے لندن جانے سے قبل امی کو چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں راتوں رات پاکستان آنا پڑا، یہ زندگی کا خوفناک ترین واقعہ تھا جس کے باعث ہمیں شدید صدمہ پہنچا۔
دوران انٹرویو متھیرا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے لیکن اب سوچتی ہوں تو لگتا ہے کہ جو ہوا ٹھیک ہوا، اگریہ نہیں ہوتا تو میں پاکستان کیسے آتی؟ پاکستان نے مجھے ایک نام دیا ہے۔