مریخ پر پہلا شہر بسانے کی تیاری شروع

میڈرڈ:مریخ پر پہلا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپانوی کمپنی آبیبو سٹوڈیو نے نووا شہر کا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ 

ڈھائی لاکھ شہریوں کو سرخ سیارے پر بسانے کے لیے گھروں کو پہاڑ کے پہلو میں افقی کی بجائے عمودی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 شہر کا یہ ڈیزائن ماحولیاتی دبا ؤاور تابکاری کے اثر کو کم کرے گا۔کمپنی مریخ پر پائی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور قدرتی وسائل سے گھروں کو تعمیر کرنے میں مدد لے گی۔

 مریخ پر بنائے گئے اس شہر میں وہ تمام مقامات ہوں گے جو زمین پر ہوتے ہیں۔ جیسا کہ گھر، دفاتر اور سبزازار وغیرہ تاہم اس بارے میں تحقیق ابھی باقی ہے کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس شہر میں سبز رنگ کے گنبد تعمیر کیے جائیں گے جنہیں سبزیاں اگانے کیلئے تجربات اور سیر تفریح کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ 

مریخ پر خوراک کے حصول کا اہم ذریعہ غلہ بانی ہوگا۔ زمین سے مریخ کے لیے شٹل سروس ہر 26 ماہ بعد چلے گی جو تین ماہ تک اپنا سفر جاری رکھے گی۔

 مریخ پر جانے کیلئے یکطرفہ ٹکٹ کا کرایہ3 لاکھ ڈالر ہوسکتا ہے۔ تاہم 2054 تک مریخ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہاں آباد کاری2100 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔