حریم شاہ پر تشدد ، سہیلی اور ساتھی کیخلاف مقدمہ درج

 اسلام آباد : پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کیخلاف درج کرایا۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہے۔ اسلام آباد ایک شو کےلیے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بےحرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔