معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر جلد ایک نئی اسٹار کو بالی وڈ میں لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
2020 میں کورونا کی عالمی وبا کے دوران طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے نوجوان یعنی 'اسٹار کڈز 'بالی وڈ میں قدم رکھنے میں ناکام رہے لیکن بہت سے اسٹارزکے لیے اس سال ، فلموں میں انٹری کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس فہرست میں سرفہرست نام بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کا ہے جنہیں کرن جوہر کو اپنی فلم میں لانچ کریں گے ۔
اس بات کا انکشاف شنایا کپور نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
کرن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال جولائی سے اپنے بالی ووڈ پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کریں گی۔