اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ اسے سائنسی اعتبار سے دنیا کی50 بہترین عمارات میں شامل کیا گیا ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق سائنسی اعتبار سے بنائی گئی پچاس عمارتوں میں سے اسلام آباد کی فیصل مسجد کا16واں نمبر ہے۔
اس فہرست میں تاج محل، وائٹ ہاؤس اور برج العرب بھی شامل ہیں۔
پچاس عمارتوں میں پہلا نمبر لندن میں واقع سینیٹ پال کیتھوڈرل کا ہے۔
دوسرے نمبر پر سنگاپور کی مارینہ بے سینڈز ریسارٹ ہے جبکہ دبئی میں واقع برج خلیفہ سنتالیس ویں نمبر اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کا نمبر آٹھواں ہے۔