شمسی توانائی سے چلنے والی ماحول دوست کشتی کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے ایک کشتی کا ڈیزائن تیار کیا جو شمسی توانائی اور ہوا کے ذریعے چلے گی۔
کشتی میں 262 فٹ لمبے کاربن فائبر سیل لگیں گے تاہم جدید کشتی کی لمبائی 525 فٹ ہے۔
فلوریڈا میں مقیم نارویجن ڈیزائنر کرٹ اسٹرینڈ نے اس کشتی کا خواب دیکھا تھا جو 2026 میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
کرٹ اسٹرینڈ کے مطابق پرتعش کشتی میں 12 بیڈ رومز اور عملے کے 40 اراکین کے علاوہ 24 مہمانوں کی رہائش موجود ہوگی۔
کشتی میں ایک بڑے سوئمنگ پول کے علاوہ ہیلی پیڈ بھی موجود ہو گا۔
خیال رہے ہوا کی عدم موجودگی کی صورت میں کشتی سولر سیل پر منتقل ہو جائے گی۔
525 فٹ لمبے فلوریڈا کے اس بحری جہاز کا شمار دنیا میں اپنی نوعیت کے جہازوں میں ہو گا۔
جس میں سب سے لمبا 590 فٹ بحری جہاز ’’ازم‘‘ ہو گا جو مبینہ طور پر ابوظہبی کے شاہی خاندان کی ملکیت ہے۔