دوسروں کا سچ بولتی ہوں ، متھیرا

 کراچی: اداکارہ متھیرا کہتی ہیں کہ وہ وہ سچ بولتی ہیں جو دوسرے نہیں بولتے۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ فیمنزم اچھی چیز ہے، عورت مارچ تو ٹھیک ہے لیکن اس مارچ کے دوران  پلے کارڈز میں جو باتیں لکھی ہوتی ہیں ان میں سے کچھ ٹھیک نہیں ہوتیں۔ عورت اور مرد ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں، کوئی ایک دوسرے سے برتر نہیں۔

 

ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر متھیرا نے کہا کہ میں سچی باتیں کرتی ہوں، میں وہ سچ بولتی ہوں جو دوسرے نہیں بولتے، لوگ جن باتوں کو چھپاتے ہیں میں وہ بولتی ہوں۔ لوگ اب باتوں کو چھپاتے ہیں اور جب یہ باتیں سامنے آتی ہیں تو انہیں ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

 

متھیرا کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے دوران امتحان آتے رہے ہیں اور مختلف معاملات شہرت کی وجوہات بنتے ہیں، انسان کو جب شہرت ملتی ہے تو اسے پتہ بھی نہیں چلتا اور اگر نہیں ملنی ہوتی تو ایڑی چوٹی کا زور لگالیں نہیں ملے گی۔