واشنگٹن: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں افغان امن عمل کے لیے اسلام آباد کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
دریں اثنا لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ گفتگو میں انہیں یقین دلایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری دفاع نے پاکستان کے ساتھ مضبوط باہمی دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا اور افغان امن عمل کے لیے اسلام آباد کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے لیے حتمی آخری تاریخ دینے سے انکار کردیا تھا۔