پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز

 نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستانی حکام کا وفد  مہر علی شاہ کی سربراہی میں گزشتہ روز بھارت پہنچا۔

سربراہ پاکستانی وفد مہر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبی مذاکرات سے متعلق پر امید ہیں۔

 مہر علی شاہ نے کہا کہ پکل دل اور راتلے سمیت بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔