نیویارک:سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے 3ماہ کے دوران ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔
حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے تقریبا ً35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔
فیس بک کے مطابق کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعو ے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل یوٹیوب بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔