اداکار شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن اور اداکارہ مومل شیخ نے لاک ڈاؤن کے دوران سال بھر کی کمائی ایک ساتھ کرلی۔
شہزاد شیخ اپنی بہن مومل کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے اور بتایا کہ مومل شیخ کے انسٹاگرام بزنس کے بارے میں بتایا۔
شہزاد شیخ نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وہ پورا سال گھر میں بیٹھے رہے لیکن مومل نے اسی دوران اتنے پیسے کمائے جتنے کوئی سال بھر میں نہیں کماسکتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کبھی مومل انسٹاگرام پر ڈائپر بیچ رہی تھیں تو کبھی دودھ بیچ رہی تھیں، یوں سمجھ لیں کہ یہ لڑکی پورا سال پیسے کمانے میں لگی رہی۔
شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ مومل نے اس دوران اپنے بیٹے کو بھی ساتھ ملالیا تھا اور وہ بھی ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز میں شامل ہوا کرتا تھا اور مومل بیٹے کے پیسے اور بھی زیادہ لیا کرتی تھیں۔
خیال رہے کہ مومل شیخ انسٹاگرام آئی ڈی پر لاک ڈاؤن کے دوران بھی مختلف اشتہارات کی ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔