وین ڈیزل کے بیٹے بھی فاسٹ اینڈ فیوریس9میں کاسٹ

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

 اداکار کے بیٹے فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 10 سالہ ونسنٹ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ان کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا۔ جبکہ انہیں فلم میں کتنا ٹائم اسکرین پر دکھایا جائے گا اسکی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس فلم کو رواں سال جون میں ریلزکیا جائیگا۔

 واضح رہے اس فلم کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جاچکی ہے۔