تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل صباقمر کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا گیا کہ اگر یہ ہونا ہے تو یہ ہوجائے گا۔
تصویر شیئر کیے جانے کے بعدجہاں مداحوں کی جانب سے صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا وہیں ایک صارف نے کمنٹ میں اداکارہ سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔
عظیم نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ چلو اس سال شادی کرلیتے ہیں؟
جس پر صبا قمر نے عظیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ’ قبول ہے‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صبا قمر روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم مداح سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔