واشنگٹن: امریکا نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر معذوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہناہے کہ مکمل نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے تاہم پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔
دوسری جانب نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے۔
نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔