واشنگٹن:امریکی ریاست ورجینیا میں اب سزائے موت پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔
ڈیموکریٹک گورنر رالف نورتھم نے اس قانون میں ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں، جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے فروری میں منظور کیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سن 1976سے ریاست ورجینیا میں 113افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔
امریکا میں 50میں سے 22ریاستیں اب تک سزائے موت ختم کر دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔
اس سلسلے میں مجموعی طور پر ورجینیا سزائے موت ختم کرنے والی 23ویں اور پہلی جنوبی امریکی ریاست ہے، 2020 میں امریکا میں 17افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔