بھارت میں تبلیغی مرکز کھولنے کی مشروط اجازت

نئی دہلی:بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے مرکز تبلیغی جماعت کو مشروط کھولنے کا اجازت دے دی.

بھارتی میڈیا کے مطابق تالا کھولنے کے لئے جاری سماعت کے دوران دہلی وقف بورڈ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب عدالت عالیہ نے شب برات اور رمضان کے پیش نظر تبلیغی مرکز کا تالا کھولے جانے کی اجازت دے دی۔

 عدالت نے دہلی وقف بورڈ کے وکیلوں کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے یہ اجازت دی کہ جلد ہی رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے جبکہ اس سے قبل شب برات آنے والا ہے، جس میں تمام مسلمان خصوصی عبادت کرتے ہیں اس لئے عالمی تبلیغی مرکزکا تالا کھولنے کی اجازت دی جائے۔ 

عدالت عالیہ نے اپنی اجازت کو 50 لوگوں کے داخلہ سے محدود کیا ہے۔