اتر پردیش:بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر نے ملک میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر پارلیمانی امور و دیہی ترقی آنند سواروپ شکلا نے برقعہ کو غیر انسانی اور شیطانی لباس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر اسلامی ممالک برقعہ پر پابندی عائد کرچکے ہیں لہذا پورے ملک میں اس پر پابندی ہونی چاہیے۔
بھارتی وزیر نے مساجد میں اذان سے متعلق بھی غیر مناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز کی وجہ سے نہ صرف آس پاس کے تعلیمی اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مجھے بھی عبادت اور دیگر کاموں کے دوران پریشانی ہوتی ہے۔