پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں 

  اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوش دامن اور  پاکستان  ٹیلی ویژن کی   پہلی خاتون میزبا ن اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیر  انتقال کر گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان  ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون آواز، پہلی خاتون میزبان، پہلی خاتون اناونسر اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیرا سلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

 کنول نصیر کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال کے آئی  سی یو میں داخل کیا گیا وہ قومہ میں تھیں۔

 کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ موہنی حمید(آپا شمیم) کی بیٹی اور پی ٹی آئی  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس ہیں۔

 کنول نصیر ملک و قوم کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں۔