واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں زیادہ عرصہ رہنے کا ارادہ نہیں ہے، افغانستان میں اگلے برس میں امریکی فوج کو نہیں دیکھ رہا۔
واشنگٹن ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد امیگریشن اور گن کنٹرول جیسے مسائل پر کام کیا جائے گا۔
تارکین وطن کے معاملے پر میکسیکو سے بات چیت جاری ہے،امریکی سرحد سے تارکین ون کی بڑی تعداد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔امیگریشن سسٹم کی تعمیر نو کرینگے۔
سو روز کے اندر کورونا ویکسین کی 2سو ملین خوراکیں فراہمی کا ارادہ ہے۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زیادہ عرصہ رہنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کی ڈیڈ لائن پوری کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکلیں گے تاہم سوال یہ ہے کہ کب نکلیں گے، امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کو اگلے بر س افغانستان میں نہیں دیکھ رہا۔