اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم 'سائنا' سینما گھروں میں ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔
فلم 'سائنا 'ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اس میں ان کے کردار کو پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ فلم ٹیلی گرام اور مووی رولز جیسے پلیٹ فارم پر ایچ ڈی کوالٹی میں آن لائن لیک کردی گئی جہاں سے یہ ٹورنٹ سائٹس کا ہدف بن چکی ہے۔
فلم کے لیک ہونے کی وجہ سے پروڈیوسرزکو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ اس سے فلم کی باکس آفس پر کمائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔
تاہم ، یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی بھارتی فلم اس طرح سے آن لائن لیک ہوئی ہو ۔ اس سے قبل گاڈزیلہ بمقابلہ کانگ ، ممبئی ساگا ، روحی ، بمبئی بیگم جیسی متعدد فلمیں اسی طرح لیک ہو چکی ہیں۔