شوبز کی معروف جوڑی حرا اورمانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا ہے کہ حسد نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہ بھی اپنا میک اپ ، مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے کروایا کریں۔
حال ہی میں حرا اور ان کے شوہر مانی ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران فردوس عاشق اعوان کی تصویر دکھاتے ہوئے انہیں ایک مشورہ دینے کا کہا، جواب میں دونوں نے مشوروں کے انبار لگادیے۔
اداکارہ حرامانی نے دوران شو فردوس عاشق اعوان کو میک اپ آرٹسٹ تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کو چاہیے کہ وہ مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کروائیں کیوں کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے۔
حرامانی نے کہا کہ مریم نواز میری لیڈرہیں اورمیں ان کوبہت پسند کرتی ہیں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو مریم سے حسد نہیں کرنا چاہیے
مانی نے فردوس عاشق اعوان کی تصویر دیکھتے ہی کہا ” آنٹی کو میں کہوں گاکہ اتنی پارٹیاں بدل لی ہیں کہ پارٹیاں ختم ہوگئیں تو اب یہ وہی کریں کبھی فٹبال کو کک مار رہی ہیں تو کبھی کراٹے کھیل رہی ہیں”۔
اسی دوران حرا نے فردوس عاشق اعوان کے بجائے فردوس جمال کہتے ہوئے ایک مشورہ دینا چاہا اورمانی کی جانب سے نام کی درستگی کے بعد ”پارٹی ہورہی ہے ” اسٹائل کہا کہ یہ ہماری فردوس عاشق اعوان ہیں ، ان کو چاہیے یہ گیمز کھیلیں” ۔ ساتھ ہی مانی نے لقمہ دیا ”’ گیمز کھیلیں ، سیاست نہ کریں”۔
مانی نے چٹکلہ چھوڑا کہ ہرمیاں کیپٹن صفدر کی طرح ہوتا ہے، وہی شلوار قمیض، وہی چپل، وہی بال اڑے ہوئے جیسے ہم لوگ لیکن حرا کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہرشوہر کیپٹن صفدر جیسا ہی ہوتا ہے، سادہ سی شلوار قمیض اور چپل میں جب کہ ہر بیوی مریم نوازجیسی ہوتی ہے ، اپ ٹو ڈیٹ، خوبصورت اور بات کرنے کا سلیقہ طریقہ لیکن میاں کو ٹینشن اتنی دی ہوئی ہے کہ شدید ٹینشن میں ہیں میاں”۔