سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 600 دن مکمل ہوگئے، اس دوران بھارتی فورسز نے 323 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے 600 دن سے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔
بھارتی لاک ڈاؤن کے دوران 323 کشمیری شہید اور پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔
قابض فورسز نے حریت رہنما سمیت 14 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ بھارتی غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیریوں کے ایک ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔
اس دوران وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سے نظام زندگی مفلوج ہے اور کشمیری گھروں میں محصورہیں، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔