فوج انخلاء کے بعد طالبان افغانستا ن پر قبضہ کرلیں گے، امریکی خفیہ ایجنسی

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے دو سے تین سالوں کے دوران طالبان پورے ملک پر ممکنہ طور پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

 امریکی  میڈیا کے مطابق اگر امریکا اپنے فوجی دستے افغان جنگ کے فریقین کے مابین اقتدار کی شراکت داری کے معاہدے کے بغیر واپس بلاتا ہے تو طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو بھی دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا۔

 وائٹ ہاؤس نے اس خبر پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 دریں اثنا امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ 3500 امریکی فوجیوں کی واپسی کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن کو پورا کریں گے یا نہیں۔

 سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2020 میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔