قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 9 منزلہ عمارت گر گئی، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو کے اداروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا۔
فوری طور پر عمارت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔