ینگون:میانمار کی فوج نے ایک ہی دن میں 89شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے مسلح افواج کا دن فوج کے لیے شرم ناک دن کے طور پر منایا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے اب تک تین سو سے زائد معصوم شہریوں کو مار کر فوج آرمڈ فورسز ڈے منا رہی ہے۔
نہتے شہری پر فوج کے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل میانمار کے سرکاری ٹی وی پر مظاہرین کیلئے انتباہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مظاہرین کو گزشتہ اموات سے سبق لینا چاہیے انہیں سر اور کمر میں گولی ماری جاسکتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یکم فروری سے اب تک مظاہروں میں ہلاک افراد کی تعداد 328 ہوچکی ہے۔