انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنےکی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرجا گھر گارڈ کے روکنے پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔
مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔