فیس بک پاکستان میں دفتر کھول رہا ہے؟

واشنگٹن:فیس بک نے پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق فیس بک نے پاکستان میں دفتر کھولنے کی خبروں کی تر دید کر دی ہے اور اس بات کی تصدیق فیس بک کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا فی الحال پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

فیس بک ترجمان  نے مزید بتایا  کہ فیس بک ایک بین الاقوامی برادری بین ہے اور ہم دنیا کے بہت سے ممالک میں بغیر کسی دفتر کے کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ خان بنگش نے ایک انٹرویو میں بیان دیا تھا کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے لگا ہے۔