امریکہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  5افراد ہلاک، ایک زخمی

واشنگٹن:امریکہ کے صوبہ الاسکا کے نک گلیشیر پر ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اس کی اطلاع الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی۔

بیان کے مطابق الاسکا کے افسران کو رات تقریبا ًدس بجے نک گلیشیر میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی۔

 اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچاہے جسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔