ریلوے کے گینگ مین کا کام کدالوں کے ساتھ پتھروں سے زور آزمائی کرکے ریل کی پٹری تلے کرش کی پیکنگ بٹھانا اورآہنی راستے کو ہموار بنانا ہوتاہے۔
اس اعصاب شکن مشقت میں سخت سے سخت جوتے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔
200 سال قبل انگریز دور میں ریلوے گینگ مین کیلئے 5 پیسے جوتا الاؤنس طے کیا گیا تھا جو2 صدیوں میں بڑھ کر اب چار روپے ماہانہ تک پہنچ چکا ہے۔
گینگ مین کہتے ہیں کہ 16 ہزار روپے تنخواہ والوں کے ساتھ یہ سنگین مذاق ہے۔
معمولی اجرت اور بڑھتی مہنگائی کے ساتھ گینگ مین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انھوں نےمطالبہ کیا ہے کہ ان کی ضروریات کےمطابق الاؤنسز بڑھائےجائیں۔