مفرور اطالوی گینگسٹریوٹیوب پر اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو ظاہرکرنے کے سبب 7 سال بعد دوبارہ جیل پہنچ گیا۔
53 سالہ گینگسٹر مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو 2014 میں عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گینگسٹر فرار ہوگیا اورپولیس کے ہاتھ نہ لگا۔
سات سال بعد بیوی کے ساتھ یوٹیوب پر کھانا پکانےکی ویڈیو ڈالی تو پولیس نے سراغ لگا کر دھر لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گینگسٹر نے منہ چھپایا ہوا تھا تاہم اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز سے اسے پہچانا گیا۔
مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو گذشتہ بدھ کو ڈومینیکن ریپبلک میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے واپس اٹلی منتقل کردیاگیا ہے۔