اگلے انتخابات الیکٹرانگ ووٹنگ مشین پر؟

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا ہے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر بریفنگ دی گئی۔

 وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی  چوہدری فواد احمد نے وزیرِ اعظم کو  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف الیکٹرانکس  و کامسیٹس کی تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، ووٹنگ کے طریقہ کار اور مشین کے مختلف فیچرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ مذکورہ مشین کی مدد سے جہاں ووٹنگ کا سارا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہو جائے گا وہاں انتخابی عمل کے نتائج مکمل طور پر محفوظ اور فوری طور پر میسر آسکیں گے۔ 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری میں ان تمام ایشوز کا حل یقینی بنایا گیا ہے جو ماضی میں انتخابی عمل کے حوالے سے اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ 

وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وزراتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کامسیٹس اور این آئی ای  کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جانے والی  مشین کو محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے نمونہ مشین کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کی کاوشوں کو سراہا۔