ہلمند: افغان صوبے ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر ضلع گریشیک سے روانہ ہوا تاہم نہرے سراج میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔