نیامی:افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی تقریب حلف برداری سے دو روز پہلے صدارتی محل پر قبضے اور فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
مسلح افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک قریبی ائیر بیس سے حملہ کیا تھا، تاہم جوابی فائرنگ اور شیلنگ نے انہیں فرار ہونے پر مجبور کیا۔
عالمی میڈیاکے مطابق کچھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نائجر میں جمعے کو ملک کے نئے صدر محمد بازوم اپنے عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں۔
دنیا کے اس غریب ترین ملک پر فوج بار بار قابض ہوتی رہی ہے اور اس مرتبہ ملک میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے۔