فرانس میں تیسری بار لاک ڈاؤن لگ گیا 

پیرس:فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر بدھ سے ملک میں تیسری بار لاک ڈان کا حکم دے دیا ہے۔

، قوم سے اپنے خطاب میں صدر ماکرون نے کہا کہ برطانیہ سے ابھرنے والی وائرس کی نئی قسم وبا کے اندر ایک وبا تخلیق کر رہی ہے، جو کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

 نئی پابندیاں کم از کم تین ہفتے تک لاگو رہیں گی۔

 حکام کے مطابق  اگر کیسز پر قابو نہ پایا گیا تو بہت جلد ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ جائیگی۔