ریاض:سعودی حکومت نے رمضان میں عمرہ کیلئے آنے والے معتمرین کو کورونا ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔
سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے تمام زائرین کو رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں۔
فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کی اجازت کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں۔
قبل ازیں سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری سرکولر میں کہا گیا تھا کہ ملک میں حج اور عمرہ سے متعلق معاملات دیکھنے والے ادارے اپنے سٹاف کو رمضان سے قبل کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔