لیاقت پور میں شوہر نے بیوی کے نام کی انشورنس رقم پانے کے لیے اپنی ہی بیوی کو قتل کیا اور پھر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بدقسمت کی بیوی بھی گئی، مال بھی گیا اور حال بھی گیا۔
پولیس کے مطابق 8 روز قبل محلہ حکیم آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا قتل ہوا تھا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو شہری کاشف شاہین کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے اس کی بیوی کا قتل کردیا تاہم شک کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کی اہلیہ کے نام پر ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی تھی ، انشورنس کی رقم پانے کے لیے اس نے اپنی بیوی کو سر پر گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے مقتولہ کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔