مسجد الحرام سے چاقو بردارشخص گرفتار

مکہ المکرمہ: مسجد الحرام سے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والا چاقوبردارشخص گرفتارکرلیا گیا 

 

سعودی عرب میں حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا اور دہشت گرد تنظیموں اورگروپوں کے  حق میں نعرے بازی کررہا تھا۔

 

مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 30 مارچ کوعصرکی نماز کے بعد پیش آیا، چاقو بردارشخص کو فوری طور پر حرم کی سیکیورٹی فورس کی جانب سے گرفتارکیا گیا۔  ملزم کو گرفتاری کے بعد سعودی پولیس کے حوالے  کردیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

مسجد الحرام اورمسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ایسے تعصبی کلمات اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں اورمساجد میں لوگ انتہاپسندی کے لیے نہیں بلکہ عبادت کیلئے آتے ہیں۔