رابی پیرزادہ نے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

طویل عرصے سے گلوکاری و شوبز سے دور رہنے والی رابی پیرزادہ نے  ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے تحت نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے عبایہ بھی متعارف کرائے گئےہ

حیا بائے رابی‘ کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے گئے عبایوں کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

’حیا بائے رابی‘ کے تحت ہی تسبیح اور جائے نماز (مصلہ) بھی پیش کیے گئے ہیں۔