عائزہ خان اور خالد عثمان کا رومانس

’غلطی سے مسٹیک ہوگئی‘ جیسے ڈرامے میں شاندار جوڑی کا کردار ادا کرنے کے بعد جلد ہی عائزہ خان اور خالد عثمان بٹ طویل عرصے بعد ایک بار پھر جوڑی کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

خالد عثمان بٹ، عائزہ خان، میرا سیٹھی، فرحان علی آغا، ایمن سلیم اور علی سفینا سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی ڈرامے ’چپکے چپکے‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے تیار کیے گئے ڈرامے کو گزشتہ برس ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ نہ ہوپانے کے باعث اسے اب ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ ڈرامے کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خبریں ہیں کہ ڈرامے کو یکم رمضان سے ’ہم ٹی وی‘ پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جائے گا۔

’چپکے چپکے‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے ڈرامے کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف رومانس بلکہ مزاح اور سسپینس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

’چپکے چپکے‘ کی کہانی مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کی لکھاری صائمہ اکرم چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات دانش نواز نے دی ہیں۔

’چپکے چپکے‘ میں عثمان خالد بٹ اور عائزہ خان کو رومانس کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ ڈرامے میں دیگر جوڑوں کا رومانس بھی دکھایا جائے گا۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر کو کافی سراہا جا رہا ہے اور ساتھ ہی شائقین اداکاروں کی اداکاری کو بھی