اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار

 اسلام آباد: چاند دیکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری کے قیام میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے اسلام آباد میں آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی آبزرویٹری کا افتتاح 11اپریل کو ہو گا، جب کہ اسلام آباد کے بعد گوادر اور پھر پشاور میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔