معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور: ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی جوڑی بن گئے۔

 دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 دونوں نوجوان ستارے نہ صرف ٹک ٹاک پر شہرت رکھتے ہیں بلکہ دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

کنول آفتاب پاکستان کی دوسری بڑی ٹک ٹاکر ہیں جب کہ ذوالقرنین سکندر بھی میل ٹک ٹاکرز میں سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔

 دونوں نوجوان ستارے اب اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ذوالقرنین سکندر کا ایک ڈرامہ آن ائیر ہو چکا ہے جب کہ کنول آفتاب بھی جلد ٹی وی سکرین پر بطور اداکارہ نظر آئیں گی۔


وہ نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا تھا جب کہ دونوں کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوتی تھیں۔

جیسے ہی دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صارفین دونوں کے مایوں کی تصاویر شئیر کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔