کروڑوں مالیت کی تصویرغلطی سے صفر ہوگئی تاہم مزید مشہور ہوئی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نوجوان جوڑے نے نمائش میں رکھی ساڑھے سات کروڑ سے زائد مالیت کی تصویر کوغلطی سے خراب کر دیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں جوڑے کو پینٹ اوربرش کااستعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوڑے نے بعد میں غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں لگا کہ تصویر کو پینٹ کرنے کی اجازت ہے۔

نمائش کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ واقعے کی بعد لوگوں کی نمائش میں دلچسپی بڑھ گئی جبکہ لوگ تصویر کے ساتھ سیلفیز لینے لگے۔