فخر زمان کا رن آؤٹ مومنہ مستحسن کو بھی افسردہ کرگیا

کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آؤٹ کیا اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے، کسی نے اس کو دھوکہ بازی قرار دی تو کسی نے آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویہ نے جہاں سب کو مایوس کیا وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویہ پر چپ نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے اور اگر فخرزمان کا آؤٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو۔