وزیراعظم عمران خان نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کے سلسلے میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی اسکی ٹریورس کے مناظر۔
واضح رہے کہ دیوسائی نیشنل پارک سطح سمندر سے 13،500 فٹ اونچائی پر واقع اور 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔