قاہرہ:مصرمیں جج نے اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود کو500مصری پاؤنڈجرمانہ کردیا۔
العربیہ ٹی وی کے طابق مصر کی عدالتی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ترین واقعہ ہے جس میں سٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن قلوب نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود کو جرمانہ کی سزا سنائی۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے خود کو 500 مصری پاؤنڈ جرمانہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمہ سے ہٹ گئی۔
انہوں نے فوراً خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے 500 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا۔
جسٹس محسن قلوب کے اس اقدام پر دوسرے جج، وکلا اور عام شہری بھی حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ جسٹس محسن قلوب دوسرے جج حضرات اور وکلا کو مقدمات کی سماعت کیدوران اپنے فون بند رکھنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں۔