جھیل میں گرا آئی فون سال بعد بھی محفوظ مگر کیسے؟

 تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل پیڈل بورڈنگ کے دوران ان کا آئی فون جھیل میں گرگیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ملازم کی جانب سے فون کرکے انہیں ان کا موبائل فون ملنے کی اطلاع دی گئی۔

چن نامی شہری کا کہنا ہے کہ انہیں جب یہ اطلاع ملی کہ ایک سال پہلے جھیل میں گرا ان کا موبائل فون ناصرف مل گیا ہے بلکہ واٹر پروف کورنگ کی وجہ سے اب تک کام کررہا ہے تو انہیں رات بھر خوشی کے عالم میں نیند ہی نہیں آئی۔

موبائل فون واپس کرنے والے ملازم نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے اس وقت جھیل میں 50 سے 60 سالوں کے دوران کم ترین پانی ہے جس کی وجہ سے ان کا موبائل فون مل گیا۔