واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کلنگ فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ کالنگ سروس متعارف کرادی۔

ویب بیٹا انفو  کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر کے سروس کی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد وہ یہ سہولت استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔